کشمیر بھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا،مودی حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے،پاکستان


نیویارک:(خواجہ فاروق)پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کردیا کشمیر بھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا،مودی حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے۔

پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا جموں و کشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،8 دہائیاں گزرنے کے باوجود حق خود ارادیت کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، بھارت ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج ،بی ایل اے کی پشت پناہی کرتا ہے،بھارت سرحد پار دہشتگردی کا سرپرست،شمالی امریکہ سمیت مختلف ملکوں میں قتل و غارت میں ملوث ہے۔

قیصر سروانی نے کہا بھارت ریاستی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی بند کرے،سندھ طاس معاہدے پربھارت کا بیان حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے اور بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف ہے،معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی۔

دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سڈنی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں،جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے، یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے،بدترین مظالم پر اسرائیل کااحتساب کیاجائے۔