ٹریک پر دھماکہ،شکار پور میں ٹرین دہشتگردی کانشانہ بننے سے بچ گئی
شکارپور: (مشرق نیوز)شکار پور میں ٹرین دہشتگردی کانشانہ بننے سے بچ گئی۔
اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں ٹرین گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا،پٹڑی کوجزوی نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ موقع پر پہنچے اور کہاابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت کم تھی، ممکنہ خطرے کے باعث علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ۔

















