حیدرآباد، بلاول بھٹو کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

حیدرآباد: (بیورورپورٹ)حیدرآباد پولیس نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مقامی رہنماکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہالاناکہ روڈ پرپیپلزپارٹی طلبہ ونگ نے استقبالیہ کیمپ لگایا ،گاڑی میں سوار نامعلوم شخص مسلح گارڈز کے ہمراہ آیا اور پارٹی بینرز ، جھنڈے چھین لیے،نامعلوم شخص چیئرمین پیپلزپارٹی کےخلاف نازیبا الفاظ کہتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس قانونی کارروائی کرکے انصاف دلوائے۔