باجوڑ، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار سمیت 2افراد شہید


باجوڑ ،پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ،پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،مرنے والوں میں راہگیر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے تخریب کاروں کوجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قوم کےلئے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے،ملک سے پولیو کے خاتمے تک مہم پوری تحریک کےساتھ جاری رہے گی۔