نوازشریف معمار پاکستان ،پی ٹی آئی نے ملک کو شدیدنقصان پہنچایا،عطا تارڑ


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ،قائد ن لیگ نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔

لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں،سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزاز، صحافت ،صحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا نوجوانوں کے ذہن میں زہربھرا گیا، نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نام لکھا ہے،کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھا ، پی ٹی آئی نے ملک ،معیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، کردارکشی ،نفرت کی سیاست کو فروغ دیا،پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہت اہم ہے،دنیا کے سربراہان مملکت نوازشریف کا اچھے الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا باغی چیئرمین پی ٹی آئی کرین سے گرے تو نوازشریف نے میٹنگ بلائی زخمی ہونے پر ن لیگ نے اپنے جلسے منسوخ کردئیے،نوازشریف بانی پی ٹی آئی کی تیمار داری کےلئے ہسپتال گئے، اپوزیشن میں تھے تو میثاق جمہوریت کی بات کرنے پرکہا گیا این آر او مانگ رہے ہیں،نوازشریف معمار پاکستان ہیں ،شہباز،مریم نے بھی ترقی کا سفر تیز کردیا۔