ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی


پشاور:(بیورورپورٹ) ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنےوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔

تفتیشی حکام نے کہا خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، پشاور میں چند دن تک قیام کیا ،خودکش حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی، خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی، ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق کیس سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔