پنجشیر میں آپریشن، چیف سمیت 17طالبان جنگجو ہلاک
کابل:(مشرق نیوز)افغان صوبے پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا آپریشن،چیف سمیت 17طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔
این آر ایف نے کہا پنج شیرمیں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے، 7 دسمبر کو کیے گئے حملے میں طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا ،حملے میں پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد ،راکٹس کا استعمال کیا گیا،این آر ایف کے تمام افراد محفوظ رہے۔

















