پاک بحریہ ،رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ مشق ثمر الطیب
کراچی:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب،رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ ، الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب2025کے 12ویںایڈیشن میں شرکت کی۔
مشق کا مقصد بحری سکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان ،عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناناتھا،کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا،دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مباحثوں اور بحری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا،بحری جہازوں نے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا ۔
ترجمان نے کہا پاک بحریہ علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے اور دوست ممالک کی بحری افواج کےساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ، ثمر الطیب میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی بڑھتی دفاعی شراکت داری ، خطے میں امن، استحکام اور بحری تعاون کے فروغ کےلئے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

















