اینٹ کا جواب پتھر ،ایک دوسرے کو جگہ دینا ہو گی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے ۔

پارٹی رہنماﺅں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا180 نشستوںکےساتھ 91 سیٹوں پر بیٹھے، گھر کی سیٹ چلی گئی، ہمیشہ کہا ملک ،فوج بھی ہماری ہے، جنگ کے وقت فوج کےساتھ کھڑے رہے ،سمجھ رہے تھے شاید چیزیں بہتری کی طرف چلی جائیں،پریس کانفرنس میں استعمال کیے گئے الفاظ نامناسب تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا واضح کردیں شاید لوگ لڑوانا چاہ رہے ہیں، اپنی انا کو جانے ، ایک دوسرے کو جگہ دینا ہو گی، ملاقات ہو نہیں رہی اور مقدمات نہیں لگ رہے ہیں،بیانیہ لےکر جا رہے تھے عمران خان کو رہا کرو اب کہتے ہیں ملاقات کرواو،موجودہ حالات میں جمہوریت کی ایسی تیسی ہو جائے گی۔