اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی سفاکیت کاپردہ چاک کردیا

نیویارک: (بیورورپورٹ)اقوامِ متحدہ ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے انتباہ کیا بھارت کو سکیورٹی خدشات کے باوجود بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پابندی کرنا ہوگی، قابض مودی سمیت تمام بھارتی حکومتوں کے سفاکانہ دور وادی کےلئے سیاہ باب رہے ہیں ، پہلگام حملہ کے بعد بھارتی حکام کی جموں و کشمیرمیں کی جانےوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید خدشات ہیں۔

ماہرین نے کہا بھارتی انتہا پسند کارروائیوں میں صحافی ،انسانی حقوق کے محافظ سمیت تقریباً 2,800 افراد کو گرفتار و حراست میں لیا گیا،بھارت کی جانب سے گرفتاریوں، مشتبہ ہلاکتوں، تشدد، کشمیری و مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و ہراسانی، انہدامات ، 1,900 افراد کی غیر قانونی ملک بدری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔