غزہ جنگ بندی اسرائیلی انخلا ،آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے، قطر

دو حہ (مشرق نیوز)قطر ی وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے غزہ جنگ بندی اسرائیلی انخلا ،آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے۔

سالانہ سفارتی اجلاس دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا نہایت نازک مرحلے میں ہیں، جنگ بندی تب تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا اور غزہ میں استحکام بحال نہ ہو جائے،قطر اور جنگ بندی کے دیگر ضامن ترکیہ، مصر و امریکہ آئندہ مرحلے کےلئے راستہ ہموار کرنے کےلئے ملکر کام کر رہے ہیں اور اگلا مرحلہ بھی محض عارضی ہے،دونوں قوموں کےلئے انصاف پر مبنی پائیدار حل کی ضرورت ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان نے کہا فورس پر بات چیت جاری ہے ،کمانڈ سٹرکچر اور کن ممالک کی شمولیت ہوگی ،بنیادی سوالات اب بھی حل طلب ہیں،فورس کا پہلا ہدف ہونا چاہیے فلسطینیوں کو اسرائیلیوں سے الگ کرے پھر باقی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتے مگر اسرائیل تجویز کو ناپسندیدگی سے دیکھتا ہے،حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل حقیقت پسندانہ اور مرحلہ وار انداز میں حل ہونا چاہیے۔