نئی دہلی:(مشرق نیوز)روس بھارت کا تجارت 100 ارب ڈالر تک لےجانے پر اتفاق،مودی نے روسی شہریوں کیلئے ویزہ مفت کردیا۔
نئی دہلی میں ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر تک بڑھانے ،بھارت میں سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے آغاز کا اعلان جبکہ دونوں ممالک نے نئی ویزہ سہولتوں اور 2030 تک معاشی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 2روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، نئی دہلی ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے استقبال کیا،بھارتی و روسی وفود کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے روس، یوکرین جنگ پرموقف واضح کرتے ہوئے کہا بھارت ہمیشہ امن کی حمایت کرتا ،انسانیت کے مفاد میں امن کےساتھ کھڑا ہے،امید ہے روس ،یوکرین جلد امن کی راہ اختیار کریں گے،صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے بھارت ،مودی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاعالمی سطح پر بھارت کا متوازن مو¿قف قابل احترام ہے،سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنائیں گے۔
بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا گیا،مودی نے روسی شہریوں کےلئے 30 روزہ ای ٹورسٹ ،گروپ ٹورسٹ ویزہ مفت کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہااقدام کا مقصد دونوں ممالک کے عوامی رابطوں، سیاحت ، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے،دونوں رہنماو¿ں نے 2030 تک دوطرفہ اقتصادی تعاون و سرمایہ کاری بڑھانے کےلئے طویل المدتی فریم ورک پر بھی اتفاق کرلیا،مودی نے کہا بھارت، روس تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ،دونوں ملکوں نے مسلسل ترقی کی راہ اپنائی۔
صدر پیوٹن نے کہا روس بھارت کا قابل اعتماد توانائی شراکت دار،بڑھتی ضروریات پوری کرنے کےلئے بلا تعطل سپلائی جاری رکھی جائےگی،بھارت میں زیر تعمیر سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ دونوں ملکوں کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،پیوٹن نے دوطرفہ تجارت میں مقامی کرنسیوں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کی اقتصادی خودمختاری کےلئے اہم قدم ہے۔
دورے میں جامع معاہداتی پیکیج پر بھی دستخط کیے گئے ،عوامی سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانے کےلئے بھارت نے روس میں 2 نئے قونصل خانے کھولنے کا اعلان بھی کردیا،تعلیم، کھیل، نوجوانوں کے پروگرامز ،ثقافتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،مشترکہ پریس کانفرنس سے پہلے دونوں ممالک کے وزرا نے متعدد یادداشتوں ،تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















