پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ،وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرادیا۔
تحریری جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں،بھارت میں تعداد 738 ہے،کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں کس جرم میں قید کیا گیا ،سعودی عرب میں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مختلف جرائم میں قید ،کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں،متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی شہری قید ،جرائم کی تفصیلات دستیاب نہیں،چین میں قید652 پاکستانی منشیات سمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا قطر 599، عمان 578، ملائیشیا 444، اٹلی 353، بحرین ،218 ،ترکیہ 190،امریکہ 141 ،افغانستان میں 91 پاکستانی شہری قید ہیں،بیرون ممالک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ،8 ہزار 569 سزا یافتہ ہیں۔

















