حکومت و فوج کیخلاف پوسٹیں کرنےوالے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج
لاہور:(کرائم رپورٹر)حکومت و فوج کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنےوالے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکاونٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کےخلاف جبکہ کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔
مقدمے میں کہا گیا پولیس کی جانب سے اکاونٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا اکاونٹ عقیل نور کانسٹیبل کا، کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے جو ایس ڈی پی او مسلم ٹاون کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات ہے،تھانہ گلشن اقبال میں کانسٹیبل عقیل نور کےخلاف 155Cکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

















