بنوں:عدالتوں میں جانا سکیورٹی رسک ، انتظامیہ کا پیشی سے انکار


بنوں:(نمائندہ مشرق)بنوں کی ضلعی عدالتوں میں جانا سکیورٹی رسک ،شمالی وزیرستان انتظامیہ نے پیشی کےلئے جانے سے انکار کر دیا۔

دہشتگرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر شمالی وزیرستان انتظامیہ نے بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکارکیا۔

انتظامیہ کے ملازمین نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی،قرارداد کے متن میں کہا گیا اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شاہ ولی وزیر عدالتی پیشی کےلئے بنوں جارہے تھے اور راستے میں سکواڈ سمیت شہید کردیے گئے، بنوں میں قائم شمالی وزیرستان کی ضلعی عدالتوں میں پیشی ملازمین کےلئے بڑا سیکیورٹی رسک ہے،قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا جب تک ضلعی عدالتیں میران شاہ منتقل نہیں ہوتیں تب تک ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کسی بھی عدالتی کارروائی کےلئے بنوں نہیں جائیں گے۔