اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈپٹی چیئرمین سینٹ کابڑا فیصلہ ،ریاست و قومی ہیروز کےخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی۔
سیدال خان نے اپوزیشن اراکین کو ریاستی اداروں اور قومی ہیروز کےخلاف بات کرنے پر رکنیت کی معطلی سمیت سخت کارروائی کا پیغام دیتے ہوئے کہاایوان کے تقدس کا خیال رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے، مٹھی بھر عناصر ایوان کو یرغمال نہیں بنا سکتے ، تقدس پامال کرنے والوں کو معطل کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکچھ اپوزیشن اراکین مسلسل کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر ریاستی اداروں ،قومی ہیروز کی توہین کر رہے ہیں، سلسلہ اب ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا،ذوالفقاربھٹو، بےنظیر شہید، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت 1973کے آئین پر دستخط کرنے والے تمام شخصیات قومی ہیروز ہیں،خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے دوران سیدال خان ناصر نے دوبارہ سخت لہجے میں رولنگ دہرائی اداروں ،ملک کےخلاف اب ایک لفظ بھی برداشت نہیں ہوگا میری رولنگ قائم رہے گی اور اسی کے مطابق ایوان چلے گا۔
ریاست و قومی ہیروز کےخلاف سینٹ میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد

















