کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے دنیا بھر میں مہنگا ترین علاج سندھ میں مفت ،صوبے میں صحت سہولیات کا ایسا جال بچھایا جو عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے۔
ایس آئی یو ٹی شاہراہ فیصل کے نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا جدید طبی سہولیات پر مشتمل ایس آئی یو ٹی کا نیا کیمپس عوام کےلئے کھول دیا ،ادیب رضوی کا شکر گزار ہوں،فائیو سٹار ہوٹل کو فائیو سٹار صحت کی سہولت میں تبدیل کیا گیا ،18ویںترمیم سے پہلے اور بعد سرکاری ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہااین آئی سی وی ڈی دنیا کے سب سے بڑے دل کے امراض کے مفت علاج کا نیٹ ورک ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ایس آئی یو ٹی اہم منصوبہ ،شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر فخر ہے، دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز فنڈنگ کرتے ہیں، پورے صوبے میں صحت کا جال بچھایا۔
بلاول بھٹو نے کہا مفت صحت کا علاج کرا رہے ہیں ،مثال دنیا میں نہیں ملتی،پیپلز پارٹی ڈاکٹر ادیب رضوی کےساتھ ملکر سرگودھا ،رحیم یار خان میں ایس آئی یو ٹی بنائے گی، لاڑکانہ کے لوگ مجھ سے تاج محل ایس آئی یو ٹی دیکھ کرڈیمانڈ کرتے ہیں،جلد لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی بنائیں گے،سائبر نائف کی ٹیکنالوجی سے مفت علاج عوام کو پہنچا رہے ہیں۔
دریں اثنا چیئرمین پی پی نے اپنے بیان میں کہا خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ،بیماری پر زیادہ خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کرانا ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی ہسپتالوں کو دلوارہی ہے،وفاقی، خیبرپختونخوا حکومت پاپولیشن پلاننگ پر15 سال کی کارکردگی سامنے لائے،میں سندھ حکومت کی کارکردگی پیش کرنے کیلئے تیارہوں۔
کے پی میں ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں،دنیا بھر میں مہنگا ترین علاج سندھ میں مفت ہے،بلاول

















