ایران ،افغانستان کےساتھ مسائل سفارتکاری سے حل کریں، اسد قیصر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے ایران ،افغانستان کےساتھ مسائل سفارتکاری سے حل کیے جائیں۔

زبیر عمر ،تیمور جھگڑا کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا حکومت معاشی پالیسی کے لحاظ سے ناکام ،بےروزگاری ،مہنگائی بڑھ گئی،عوام کے پاس 2 وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں،این ایف سی کا اجلاس طویل عرصے بعد ہورہا ہے، خیبرپختونخوا کا جتنا شیئر ملنا چاہیے نہیں مل رہا،گیس رائلٹی کی مد میں بھی رقوم روکی گئیں، غیر ملکیوں کو ہوائی اڈے دینے کی وجہ سے صوبہ عالمی سیاست کا حصہ بن گیا،جنگ کی وجہ سے کوئی سرمایہ کار نہیں آیا۔

اسد قیصر نے کہا قبائلی اضلاع میں روزگار ، تعلیمی سہولیات نہیں، قبائلی علاقے 2 ہزار کلو میٹر پر مشتمل ہیں، قبائلیوں کے کاروبار کو سمگلنگ کا نام دےدیا گیا ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بندہونے سے بےروزگاری بڑھی،بھارت کےساتھ بات چیت کرتے ہیں، ایران، افغانستان کےساتھ بھی ڈپلومیسی کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہئیں،جمہوریت پسند ہیں،ملک آئین وقانون کے مطابق چلایا جائے۔

زبیر عمر نے کہاایکسپورٹ نیچے ، تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ گیا،گورنرسٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا حکومت پالیسی تبدیل کرے،بیروزگاری کی شرح 21سال کے بعد سب سے بلند سطح پر جاپہنچی،آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ پر وضاحت نہیں دی گئی۔

تیمور جھگڑا نے کہا پورے ساوتھ ایشیا میں پاکستان کی پوزیشن سب سے پیچھے ،17 سیٹوں کا مینڈیٹ رکھنے والی حکومت پاکستان کے 33 صوبے بننے کی بات کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی 65 فیصد آمدن دیتا،بچہ گٹر میں گر گیا، 24 بچے انہی حالات میں جاں بحق ہوگئے، صوبہ سندھ علی بابا چالیس چوروں کے حوالے ہے،دراصل شہر کے حکمرانوں کو گٹر بدر ہونا چاہیے۔