اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی رائے مسترد ،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس منیب اختر نے محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی رائے دی،جوڈیشل کمیشن کے کسی ممبر نے اتفاق نہیں کیا،جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کاجج لگانے کیلئے واحد ووٹ جسٹس منیب اختر نے دیا،رولز تشکیل دینے کےلئے کمیٹی اکثریت رائے سے تشکیل دی گئی،کمیٹی 5 اراکین جسٹس عامر فاروق، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک، علی ظفر، احسن بھون پر مشتمل ہوگی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کوجج سپریم کورٹ بنانے کی رائے مسترد
















