اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا بھیج دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا امدادی سامان سے تباہ کن سمندری طوفان ڈٹواہ کے بعد سری لنکا میں امدادی سرگرمیوں میں مدد ملے گی،پاکستان سری لنکن عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل رویندرا سی، وجے گنارتنے ،وزارت خارجہ ،این ڈی ایم اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
پاکستان نے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا بھیج دیا

















