لگائیں گورنر راج جواب میں عوامی راج لگائیں گے: محمود اچکزئی
کوئٹہ:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد وپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، عوامی راج لگائیں گے۔
کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں،گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئیں،ظلم کےخلاف کھڑے ہوں گے، پی کے میپ نے فیصلہ کیا ہے عوام کے باہمی مسائل عوام کو بٹھا کر حل کریں گے ایسی پارلیمنٹ چاہتے ہیں جہاں آئین، قانون اور عوام کے حقوق کی باتیں ہوں۔
















