شوکت خانم ہسپتال،نمل یونیورسٹی کے بینک اکاونٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) خصوصی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال ، نمل یونیورسٹی کے بینک اکاونٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دےدیا،راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،سماعت کے دوران شوکت خانم ہسپتال کے وکلاءعدالت پیش ہوئے، سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا شوکت خانم کے اکاونٹس فریزکرنے سے متعلق کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی، علیمہ خان کے ذاتی اکاونٹس فریز کرنے کےلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بینک کو بھجوایا گیا تھا جس کے بعد سٹیٹ بینک نے ان کے سی این آئی سی پر رجسٹرڈ تمام اکاونٹس بند کر دیئے،پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاونٹس ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا تاہم دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں اداروں کے اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دےدیا،ادھر انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی16نومبر احتجاج کیس میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

















