ایف سی ہیڈ کوارٹرز دھماکہ،حملہ آورافغانی ہونے کی تصدیق


پشاور :(بیورورپورٹ )ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور میں خودکش دھماکے میں ملوث حملہ آورافغانی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ،100سے زائد افراد مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی،حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ،تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن دہشتگردوںکے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔