اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی سائبر ماہرین کی رپورٹ نے سرکاری افغان اکاونٹ کی تبدیلی بے نقاب کردی،افغان سٹیٹ نیوز پیپرز ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ہینڈل کو خاموشی سے افغان ڈیفنس میں تبدیل کرکے براہ راست پروپیگنڈا پلیٹ فارم بنا دیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہینڈل پہلے سرکاری اطلاعات فراہم کرتا تھا اب براہ راست پاکستان کےخلاف ڈیجیٹل آپریشن کا حصہ بن گیا ،اسلام آباد پر حملے کے اشارے دینے والی پوسٹوں میںریاستی شناخت رکھنے والے افغان ہینڈلرز کا ہاتھ ثابت ہوچکا ،افغان عبوری حکومت کا سرکاری ایکس ہینڈل ذمہ دارانہ پیغام رسانی سے نکل کر براہ راست پروپیگنڈے کے محاذ پر آگیا،تبدیل شدہ افغان عبوری حکومت کا ایکس ہینڈل باقاعدہ پروپیگنڈا مشین کے طور پر کام کر رہا ہے۔
پاکستانی سائبر ماہرین نے سرکاری افغان اکاونٹ کی تبدیلی بے نقاب کردی

















