کرپشن مقدمات،شیخ حسینہ واجد کو21سال قید،بیٹے ،بیٹی کو بھی 5 برس کی سزا


ڈھاکہ :(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کے گرد گھیرا تنگ،کرپشن مقدمات میں21سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

شیخ حسینہ واجد پر مضافاتی علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے زمین حاصل کرنے کا الزام تھا،فیصلے غیر موجودگی میں سنائے گئے،عدالت نے شیخ حسینہ واجد کے بیٹے ،بیٹی کو بھی 5 سال قید کی سزا سنائی ۔

جسٹس عبداللہ المامون نے ریمارکس دیئے سابق وزیر اعظم ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرتی رہیں،طاقت کے ذریعے سرکاری املاک پر قبضہ کیا،خود وقریبی رشتے داروں کے فائدے کےلئے سرکاری کارروائیوں میں ہیرا پھیری کی گئی۔