عمران خان کی بہنوں پر تشدد ایک اور سیاہ باب ہے،اعجاز چودھری کا جیل سے خط

لاہور:(خبر نگار)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں پر تشدد نے ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کردیا،اعجاز چودھری کا کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔

نورین نیازی کے نام لکھے خط میں اعجازچودھری نے خط میں کہا 31 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ہوں باہر کے حالات کا پتہ دیر سے ہوتا ہے، آپ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کے اہل کاروں نے جو ظلم اور تشدد روا رکھا وہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرگیا،دل خون کے آنسو روتا اور بے بسی کے سبب آنکھیں بھی آنسووں سے بھر جاتی ہیں۔