مودی کو ایک اور دھچکا،آرمینیا نے طیارہ تیجس کی خریداری معطل کردی

یروان :(مشرق نیوز)مودی کو ایک اور دھچکا،آرمینیا نے طیارہ تیجس کی خریداری معطل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا ،بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس جنگی طیاروں کی فروخت پر بات چیت جاری تھی،معاہدہ طے پا جاتا تو تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

آرمینیا کی جانب سے خریداری معطل کیے جانے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا، کیونکہ تیجس طیاروں میں استعمال ہونے والے اہم نظام و ریڈار ٹیکنالوجی اسرائیل میں تیار کی جاتی ہے،دبئی ائیر شو میںحادثے کے بعد آرمینیا نے حفاظتی خدشات کے باعث خریداری کا فیصلہ موخر کیا۔