غزہ میں حملے،اسرائیل کا احتساب کیا جائے، پاکستان
نیویارک:(بیورورپورٹ) پاکستان نے غزہ میں فوجی جنگ بندی کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب کیا جائے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، لوگ دہشت میں زندگی گزار رہے ہیں،پاکستان فلسطینی عوام کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ،آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کےساتھ ہیں۔
عاصم افتخار نے کہاغزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی ،بلاتعطل انسانی امداد تک رسائی کی ضمانت دی جائے،بحالی و تعمیرنو کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع ہونا چاہیے، کسی بھی حالت میں الحاق کیا جائے اور نہ ہی غزہ سے جبراً بے دخلی ہو۔

















