اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بنگلہ دیش بحریہ کا وفد کمانڈر چٹاگرام ریئر ایڈمرل معین الحسن کی قیادت میں جاری دوطرفہ بحری مصروفیات کے تحت نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، وفد کے سربراہ ریئر ایڈمرل معین الحسن نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دوطرفہ بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور علاقائی سلامتی کے طریقہ کار کو تقویت دینا شامل تھا۔ دونوں معززین نے آپریشنل روابط کو وسیع کرنے، معلومات کے تبادلے کو بڑھانے اور دونوں بحریہ کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی نئی جہتوں کی تلاش کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ بنگلہ دیش بحریہ کے وفد کا دورہ دونوں بحریہ کے درمیان پائیدار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے اور پیشہ ورانہ روابط، آپریشنل ہم آہنگی کے فروغ اور علاقائی بحری امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کے باہمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بنگلہ دیشی وفد کا دورہ پاکستان پائیدار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے: سربراہ بحریہ

















