سہ ملکی ٹی 20سیریز ،پاکستان نے سری لنکا کو7وکٹوں سے ہرادیا


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سہ ملکی ٹی 20سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو7وکٹوں سے ہرادیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورمقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے،جینتھ لیاناگے 41سکور کےساتھ نمایاں رہے،نواز 3،سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

پاکستان نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر15.3اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا،صاحبزادہ فرحان نے45گیندوں پر 80رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،5چھکے،6چوکے جڑے،سہ ملکی ٹی 20سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے۔