مودی ٹرمپ کے آگے ڈھیر،روسی تیل کی خریداری بند کردی

نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، روسی تیل کی خریداری بند کردی۔

امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطیٰ و ممکنہ طور پر امریکہ سے مہنگا تیل خریدنا پڑےگا،مکیش امبانی نے فیصلہ اپنے دوست مودی پر سے امریکی دباﺅ کم کرنے کےلئے لیا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا روس سے 10سال تک بھارتی کمپنیوں کا تیل معاہدہ اب بے معنی ہوکر رہ گیا،بھارت نے روسی تیل خرید کر برسوں تک مہنگے داموں بیچا اور اربوں ڈالر کمائے،ماہرین کے مطابق ریلائنس کی طرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنا واشنگٹن کےلئے اہم رعایت ہے۔