بھارتی عمرہ زائرین کی بس ،آئل ٹینکر میں تصادم، 42 جاں بحق

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس ، ڈیزل ٹینکر میں تصادم، 42 افراد جان کی بازی ہار گئے،حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس کو پیش آیا، بس میں 43 افراد سوار تھے جن میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے، 43 افراد میں سے صرف ایک عمرہ زائر کے زندہ بچ جانے کی اطلاع ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16 افراد شامل ہیں،جدہ میں بھارتی قونصل خانے نے حادثے کے بعد ہیلپ لائن قائم کر دی۔