بہتان لگانے والا نشان عبرت ،حکومت قیدی 804 کا نمبر 420 کر دے، احسن اقبال
نارووال: (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے بہتان لگانے والا اڈیالہ جیل میں نشان عبرت بن چکا، حکومت قیدی 804 کا نمبر 420 کر دے۔
پنجاب ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاپی ٹی آئی والے اسمبلی میں قیدی نمبر 804 کے نعرے لگاتے ہیں لیکن وہ قیدی 804 نہیں 420 ہے، دوسروں کوچور ڈاکو کہنے والا خود 190 ملین کا مجرم نکلا، حکومت قیدی 804 کا نمبر تبدیل کر کے 420 کر دے،یونین کونسل نہ چلانے والا نیا پاکستان بنانے چلا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا2018 میں اناڑی کو مسلط کر کے ملک کو تباہ کیا گیا،ایٹمی طاقت فال نکال کر نہیں چلتی،وزیراعظم ہاو¿س میں بکروں کی سری جلتی رہی،پی ٹی آئی کا دور سیاہ ترین تھا، نوجوانوں کو گالم گلوچ سکھائی گئی۔
















