لاہور:(سپیشل رپورٹر)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں،ملوث اہلکاروں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔
محسن نقوی ،وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا،امیگریشن کاﺅنٹرز پر رش ،سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت دی،دونوں وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت،دستاویزات پر پروٹیکر سٹیکرز چیک کئے، آف لوڈ کئے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں مسافروں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر نہ صرف شاباش دی بلکہ اپنی جیب سے انعام بھی دیا ،تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں ، ملکی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائےگی، ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















