بشریٰ سکیورٹی خطرہ،اکانومسٹ کی خبر درست، تحقیقات ہونی چاہئیں،خواجہ آصف
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بشریٰ سکیورٹی خطرہ،اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں، خبر درست ہے، تحقیقات ہونی چاہئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہازیادہ چالاک آدمی پچھلی عمر میں ایسے ہی خوار ہوتا ہے اکانومسٹ جریدے کی خبر سے اخذ کیا بشریٰ جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں،بانی پی ٹی آئی لالچی آدمی ، بشری کے ذریعے عمران کا مکمل کنٹرول جنرل فیض ،باجوہ کے پاس تھا، عورت کا سارا کچا چٹھا بانی کو جنرل عاصم منیر نے بطور آئی ایس آئی چیف لکھ کر دیا ،عمران ناراض ہوئے اور عہدے سے ہٹا دیا ،سٹوری کا سارا بیک ڈراپ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی مقدمہ ضرور کریں اگر نہ کیا تو بانی پی ٹی آئی کےساتھ وفاداری ثابت نہیں ہوگی، پاکستان کےساتھ سنگین مذاق ہوا،خاتون کو طاقت کیلئے لانچ کیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا بانی پی ٹی آئی پرانا چکروں میں پڑا ہے، نارووال میں بھی بابا کے پاس آتے تھے، مذہب توہم پرستی کی اجازت نہیں دیتا، ملک میں لوٹ مار منصوبے کے تحت کی گئی،پی ٹی آئی والے عمران کو بہت عقلمند سمجھتے تھے لیکن ایک عورت نے بیچ دیا،عثمان بزدار کا فیصلہ بھی الہام کے ذریعے ہوا،منتروں ، پھوکوں کے ذریعے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنا،عمران خان آکسفورڈ سے پڑھ کر بھی پیرنی کا مرید بنا، میرے خیال سے پیرنی شاید پڑھی لکھی بھی نہیں اگر پڑھی ہے تو شاید نوسر بازی میں پی ایچ ڈی کی ہوگی، مذاق کی قیمت پاکستان نہیں بلکہ ذمہ دار کرداروں کو ادا کرنی چاہئے۔
















