جوڈیشل کمپلیکس سے قبل بمبار فیض آباد ناکے پر حملہ کرنا چاہتا تھا،اہم انکشافات


اسلام آباد: (بیورورپورٹ )جوڈیشل کمپلیکس سے قبل بمبار فیض آباد ناکے پر حملہ کرنا چاہتا تھا،گرفتار سہولت کار،ہینڈلر نے اہم انکشافات کردئیے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورنے جوڈیشل کمپلیکس سے پہلے فیض آباد ناکے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، حملہ آور فیض آباد ناکے پر پہنچا،دھماکہ کرنے کی کوشش کے دوران بارودی مواد کی پن نہ نکال سکا،ناکامی پرواپس راولپنڈی چلاگیا۔

تفتیشی ذرائع نے کہابمبار کا تعلق افغانستان کے علاقے ننگر ہار سے تھا ،گرفتار سہولت کار ،ہینڈلرز بھی افغانستان میں فتنہ الخواج کے رہنماوں کےساتھ رابطے میںرہے،افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر مسلسل ہدایات دے رہے تھے۔