روس نے پاک افغان کشیدگی میں کمی کےلئے ثالثی کی پیشکش کر دی


ماسکو :(مشرق نیوز) روس نے پاک افغان کشیدگی میں کمی کےلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا خطے میں استحکام ترجیح ، پاکستان ،افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کےلئے بھی تشویش کا باعث ہے،دونوں ممالک ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں،پاکستان ،افغانستان دونوں اہم شراکت دار ، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔