میئر نیویارک ظہرا ممدانی نے لینا خان کو عبوری ٹیم میں شامل کرلیا


نیویارک:(بیورورپورٹ)میئر نیویارک ظہران ممدانی نے لینا خان کو عبوری ٹیم میں شامل کرلیا، ظہران ممدانی کی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد اقتصادی منصوبوں و دیگر معاملات میں میئر کی معاونت کریں گی،ترجیح شہر میں سستی رہائش کےلئے اقدامات ہوں گے۔

لینا خان پاکستانی والدین کے ہاں برطانیہ میں پیدا ہوئیں ،11 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہو گئیں،ڈیموکریٹ اور امریکہ میں اینٹی ٹرسٹ و صارفین کے حقوق شعبے میں معتبر ماہر کے طور پر جانی جاتی ہیں،لینا خان نے 15 جون 2021 سے 20 جنوری 2025 تک وفاقی تجارتی کمیشن سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں اور 32 سال کی عمر میں عہدے کو سنبھالنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز حاصل کیا۔

قانون کی گریجویٹ ،ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی رہیں،امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے قانون و انصاف کی ذیلی کمیٹی برائے اینٹی ٹرسٹ، تجارتی ،انتظامی قانون میں مشاورتی خدمات انجام دیتی رہیں،لینا خان نے وفاقی تجارتی کمیشن کی سربراہ کے طور پر سخت اینٹی ٹرسٹ اقدامات کو فروغ ،صارفین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا،صارفین کے حقوق ،ڈیٹا تحفظ کےلئے سخت فیصلے کیے،ترجیح نیویارک شہر کو سستی رہائش ،قابل برداشت بنانے والے منصوبوں پر عملدرآمد ہوگا۔