سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا،عظمیٰ بخاری


لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے خلاف آئین اسمبلی تحلیل کرنےوالوں کو پارلیمنٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی،سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا،تمام ادارے آئین کے تابع ،پارلیمنٹ سپریم یہی سویلین بالادستی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پاک فوج نے دنیا بھر میں پاکستان کو سرخرو کیا،مئی میں اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،ملکی دفاع ،امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا جنرل عاصم منیر ،ائیر چیف ظہیر بابرکو دفاع پاکستان کے اعتراف میں قوم نے عزت دی ،بری فوج،فضائیہ ،نیوی دنیا کی پروفیشنل ،بہادر افواج میں سرفہرست ہیں،ایک رات میں 50 بل پاس کرنے والوں کو آئینی ترمیم پر اعتراض ہے۔