دہشتگردی کا خطرہ، بلوچستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ بند

کوئٹہ: (بیورورپورٹ) دہشتگردی کا خطرہ،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند،کوئٹہ سے پنجاب جانےوالی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 دن کےلئے روک دی ،انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت کی ضلعی کچہری کے باہر ہونےوالے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات سخت کردئیے،صوبائی حکومت نے بلوچستان بھر میں کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانےوالی مسافر کوچوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی 12 سے 14 نومبر تک پابندی عائد کر دی۔