کسی کاباپ بھی 18ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتا،بلاول بھٹوزرداری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے میثاق جمہوریت کے نامکمل وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں،کسی کاباپ بھی 18ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتا،کراچی سے پختونخوا تک ہونےوالے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ، دہشتگردی، ملک دشمنوں کےخلاف متحدہونا ہو گا، ہاﺅس سمیت ملک کو ایک ہونا چاہیے ، دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں ،افواج پاکستان ،عوام نے ملکر مقابلہ کیا، ملکی سرزمین پر وہ کر دکھایا جو پوری دنیا ،نیٹو فورس نہیں کر سکی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دلا رہے ہیں، مودی کو شکست دینے پر فیلڈ مارشل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے،،پاکستانی قوم نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی ایک بار پھر دینگے،18ویں ترمیم سے صوبائی خود مختاری ، صوبوں کو حقوق ملے، کسی کا باپ بھی ترمیم ختم نہیں کر سکتا،فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم پر ووٹ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت مانگی تھی۔
چیئرمین پی پی نے کہا آئینی ترمیم کی منظوری کثرت رائے نہیںاتفاق رائے سے ہوتی ہے، اپوزیشن کا صرف یہ کام نہیں اپنے لیڈرکےلئے رونا دھونا رکھے، اپوزیشن کا کام ہے حکومت پر نظر رکھے، قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ن لیگ، پی پی نے افتخار چودھری کے سوموٹوز کو بھگتا،کبھی ٹماٹر ،کبھی آلو کی قیمت پر سوموٹو لیا جاتا ،وزیراعظم، وزرا کی توہین کی جاتی تھیں، ماضی کی غلطی کو درست کرنے جارہے ہیں،اختیار استعمال کر کے ڈیم فنڈ اکٹھے کئے گئے، 27ویں ترمیم کے بعد اب کوئی ازخود نوٹس نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہاتجویزماننے پر حکومت کے شکرگزار ہیں، 27ویں ترمیم کی مخالفت کرنے والے بھی مانیں گے بڑی کامیابی ہے،آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی برابرنمائندگی ہوگی، بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو میثاق جمہوریت کی باقی شقوں پر بھی عمل کرنا ہوگا،سیاسی، نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، ملکی سلامتی پر سب کو ایک ہونا چاہئے،27 ویں ترمیم میں اپوزیشن کی رائے آجاتی تو بہتر ہوتا۔
چیئرمین پی پی نے کہا ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی طرف بڑھنا ہوگا، سیاسی پولرائزیشن کم کرنے کےلئے دروازے کھولنے ہوں گے، شہباز شریف محنت اور ڈلیور کر رہے جب تک سیاست دان ایک دوسرے کو عزت نہیں دیں گے تب تک ملک جیسے چلنا چاہئے ویسے نہیں چلے گا،اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ شروع ،تسلسل ہونا چاہئے تاکہ ڈیڈ لاک سے نکل سکیں، ااپوزیشن احتجاج کرے لیکن سیاسی میدان نہ چھوڑے،پیپلز پارٹی نے این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
بلاول بھٹو نے کہا حکومت کےساتھ بات کرنے کو تیار ہوں، صوبوں کی جانب سے سیلزٹیکس کی وصولی وفاق سے بہتر ہے، سوال کریں گے صوبے وفاق سے کیا لے سکتے ہیں؟ کسی صوبے کو سزا نہ دی جائے،ایف بی آر کی ناکامی کو صوبوں پر نہ ڈالا جائے، سب چاہتے ہیں ملک معاشی مشکلات سے نکلے جب تک چیئرمین ہوں صوبوں کو ملا آئینی تحفظ قائم رہے گا، 18ویںترمیم میں دستخط کر کے علیحدگی پسند سیاست کرنےوالوں کی سیاست کو دفن کیا، صوبوں کا اختیار کم کرنے سے علیحدگی پسند قوتوں کو تقویت ملے گی۔
















