افغان دہشتگردوں کو غیر قانونی اسلحہ تک رسائی امن کیلئے خطرہ ہے،پاکستان
نیویارک:(بیورورپورٹ) پاکستان نے واضح کیا ہے افغان دہشتگروں کو غیر قانونی اسلحہ تک رسائی امن کیلئے خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دہشتگرد کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں، افغانستان میں جدید اسلحہ ، گولہ بارود کے ذخائر پر تشویش ہے، عالمی برادری افغان حکام کو وعدوں پر عملدر آمد کا پابند بنائے، اسلحہ دہشتگردی مقاصد کےلئے پڑوسی ممالک میں سمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ خصوصاً کالعدم داعش، تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی ،مجید بریگیڈ جدید ہتھیاروں کا استعمال پاکستان کے عام شہریوں و قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےخلاف کر رہے ہیں ،ہزاروں بے گناہ جانیں ضائع ہو چکیں،افغان عبوری حکام بین الاقوامی وعدوں ،ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔

















