سینٹ ، حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیب قانون میں ترمیم کابل واپس،سی ڈی اے ،فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 منظور،اپوزیشن لیڈر کی عدم تقرری پر سینٹ میں ہنگامہ،پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔
اجلاس پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت ہوا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب قانون میں ترمیم کا بل مزید غور کےلئے واپس لے لیا،اعظم سواتی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان نامکمل ہے،وزیر قانون نے وضاحت دی اپوزیشن لیڈر کی تقرری چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے ، چیئرمین کی واپسی پر عمل مکمل ہوگا،پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے فیصل جاوید کی بجائے ایمل ولی کو فلور دینے پر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کیا،ایمل ولی ،پی ٹی آئی اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،کور م کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
















