گھوٹکی،کچے میں شرگینگ کےخلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک، جوان شہید
گھوٹکی: (مشرق نیوز)گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کاشرگینگ کےخلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک، جوان شہید ، 3اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی عبدالقادر نے کہا دوران آپریشن ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی،ڈاکو مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوگئے،گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔
ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا50 لاکھ روپے انعامی رقم والا انتہائی مطلوب ڈاکو شاہو کوش بھی مارا گیا،شاہو کوش رحیم یار خان میں12 پولیس اہلکاروں کی شہادت،سندھ ،پنجاب پولیس کو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا،ایس ایس پی نے کہا کچے کے علاقے میں جرائم کی حوصلہ شکنی کےلئے عزم پختہ ہے، عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا

















