جرمنی ، خلافت کے قیام کی داعی مسلم تنظیم کالعدم، اثاثے منجمد


فرینکفرٹ:(مشرق نیوز)جرمنی میںخلافت کے قیام کی داعی مسلم تنظیم کالعدم، اثاثے منجمد کردیئے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس نے 7 مقامات پر چھاپے مارے،تنظیم سے جڑے دفاتر و دیگر مقامات کو بند کردیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا نفرت کے ذریعے آزاد معاشرے کو کمزور کرنے اور ملک کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کرنےوالی تنظیم کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے،مسلم انٹرایکٹیو پر خواتین کے حقوق سے انکار، اسرائیل کےخلاف نفرت انگیز بیانات اور جرمن سماجی نظام کےخلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے الزامات بھی ہیں،الزامات کی بنیاد پر حکومت نے تنظیم کو تحلیل اور تمام اثاثے ضبط کرنے کا اعلان کیا۔

ہیمبرگ کے وزیر داخلہ اینڈی گروٹے نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکام نے خطرناک اور سرگرم اسلام پسند گروہ کو ختم کر دیا۔