اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے 27ویں ترمیم وفاق کےلئے خطرہ ، حکومت ہوش کے ناخن لے،ترمیم کا حق صرف مینڈیٹ لیکر آنے والے اراکین کو ہے،پورے ملک میں ہلچل وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کےساتھ حکومت سنبھالی،آئین میں ترمیم سنجیدہ معاملہ ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاقوم کی ضرورت کے مطابق ترمیم ہوتی ہے، صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،احتجاج کے طور پر اپنی آواز ایوان میں اٹھائیں گے، قوم بہت تقسیم ہوچکی ، خسارہ ٹاپ پر ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے،محمود اچکزئی آئیں اپنی سیٹ سنبھال لیں، 74 اراکین اسمبلی کےساتھ درخواست دےدی۔
27ویں ترمیم وفاق کےلئے خطرہ ،حکومت ہوش کے ناخن لے،بیرسٹر گوہر
















