عمران خان نے اچکزئی ،راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دےدیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار اچکزئی ،راجہ ناصر عباس کو دےدیا۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا عمران خان نے اتحاد کے صدر محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت ، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار سونپ دیا،پی ٹی آئی کے تمام رہنماوں کو حکومت ،اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا گیا،عمران خان نے ہدایت کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات یا بات چیت کرنی ہے تو اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس سے کرے۔

قبل ازیں عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایاعمران خان نے کہا فارم 47 حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہوگے تاہم جو بھی بات ہوگی وہ محمود اچکزئی کے ذریعے ہوگی کیونکہ وہ اتحاد کے سربراہ ہیں۔