مفاہمت یا مزاحمت ،عمران کے فیصلے پر عمل ہوگا،شاہ محمود قریشی

لاہور،راولپنڈی:(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے مفاہمت یا مزاحمت ،عمران خان کے فیصلے پر عمل ہوگا،بانی پی ٹی آئی کےساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

ادھر ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابق قیادت کے فارمولے کو مسترد کر تے ہوئے کہافیصلے کااختیارمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ہوگا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا قریشی سے ملاقات کرنے والے بھگوڑے غدار ہیں،کوئی اہمیت نہیں،عدالتوں سے امید تو نہیں لیکن کوشش جاری رکھیں گے۔