غزہ پر بمباری، 104 فلسطینی شہید، دنیا اسرائیلی جارحیت کانوٹس لے،پاکستان

غزہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)غزہ میں قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت100سے زائد شہید، فضاماوں کی چیخوں ،بچوں کی سسکیوں سے گونج اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے ملبے تلے دفن ،صیہونی حملوں سے غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں،اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ ،دھوئیں سے ڈھک گیا،ہسپتالوں میں پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اسرائیل نے سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا۔

ادھر پاکستان نے غزہ میں تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہااسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین ،امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں،اسرائیلی افواج کے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہاعالمی برادری اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کےلئے موثر کردار ادا کرے،پاکستان اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے فلسطین کو 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار و مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔