کام کئے ہوں تودِکھتے اور بہت سوں کودکھتے ہیں، عظمیٰ بخاری


لاہور: (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کام کئے ہوں تودِکھتے اور بہت سوں کودکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں،خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے تنقید کرتے ہیں، پنجاب میں سرکاری سکولز، سڑکیں بحال، ہسپتال بن رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا صوبائی حکومت ماحولیات، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے، سوشل سروسز اور بہت کچھ پنجاب کے عوام کو مل رہا،چیلنج ہے اگر کسی کی کوئی کارکردگی ہے تو دکھاو اور بتاو؟۔